رمضان قادروف پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب، 99.85 فیصد ووٹ حاصل

ماسکو(ویب ڈیسک) روس کے مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں رمضان قادروف پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق رمضان قادروف نے 99.85 فیصد ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد وہ مزید ایک مدت کے لیے چیچنیا کی قیادت کریں گے۔

رمضان قادروف 2007 سے چیچنیا کے سربراہ ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔ 2026 کے انتخابات میں ان کے دونوں حریفوں، اسماعیل دنیلخانوف اور خالد ناکایف، نے 0.05، 0.05 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق قادروف کے حالیہ ووٹوں کا تناسب 2021 کے انتخابات کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے، جب انہوں نے 99.73 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2016 میں انہیں 97.94 فیصد ووٹ ملے تھے۔

رپورٹ کے مطابق چیچنیا میں سربراہ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ روس کے قومی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ 18 سے 20 ستمبر 2026 کے دوران ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button