ربیقہ خان کی پیٹرول پمپ پر پری برتھ ڈے سیلیبریشن، تصاویر وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا شخصیت ربیقہ خان نے اپنی پری برتھ ڈے سیلیبریشن کے لیے روایتی اسٹوڈیو یا کسی پرتعیش مقام کے بجائے پیٹرول پمپ کا انتخاب کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ربیقہ خان کے مطابق وہ اپنی سالگرہ کے دن 22 برس کی ہوجائیں گی، جس سے قبل انہوں نے منفرد انداز میں پری برتھ ڈے سیلیبریشن کی اور اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تصاویر کے ساتھ ربیقہ خان نے لکھا کہ وہ ’’برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن‘‘ میں ہیں۔
فوٹو شوٹ کے دوران ربیقہ خان سبز لباس میں نظر آئیں۔ انہوں نے پیٹرول پمپ پر مختلف انداز میں پوز دیے، کہیں فیول پمپ کے قریب کھڑی دکھائی دیں تو کہیں ڈسپنسر ہاتھ میں تھامے تصاویر بنواتی رہیں۔
گلیمرس میک اپ اور جیولری کے ساتھ ان کے منفرد انداز نے عام سے پیٹرول پمپ کو بھی ایک فیشن فوٹو شوٹ کے مقام میں تبدیل کردیا، جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔



