78 سالہ اسکاٹش خاتون نے فورٹ نائٹ میں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

اسکاٹ لینڈ (ویب ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کی 78 سالہ گیمر کیتھ بووی نے آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر فورٹ نائٹ کی معمر ترین خاتون سٹریمر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کیتھ بووی گزشتہ 9 برس سے ’’grumpygran48‘‘ کے نام سے ٹوئچ پر اپنے گیمنگ سیشنز لائیو سٹریم کر رہی ہیں اور طویل عرصے سے فورٹ نائٹ سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2017 میں اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھ کر انہیں پہلی مرتبہ اس گیم میں دلچسپی پیدا ہوئی، جس کے بعد انہوں نے خود بھی اسے کھیلنا شروع کردیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کیتھ بووی کا کہنا تھا کہ تقریباً 9 سال گزرنے کے باوجود فورٹ نائٹ کھیلنے کا شوق آج بھی برقرار ہے۔

انہوں نے مختلف ویڈیو گیمز آزمانے کا بھی ذکر کیا، تاہم ان کے مطابق فورٹ نائٹ جیسی دلچسپی کسی دوسری گیم میں محسوس نہیں ہوئی۔

کیتھ بووی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو صرف ’’گیمر‘‘ کہنے کے بجائے ’’فورٹ نائٹر‘‘ کہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

78 سالہ گیمر نے اپنی عمر کو شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور مسلسل گیمنگ اور لائیو سٹریمنگ کے ذریعے اس شعبے میں فعال ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button