ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں پہلی شکست

ناگویا (ویب ڈیسک) ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین کامیابیوں کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ایچی ناگویا میں جاری ہاکی مقابلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر دباؤ برقرار رکھا، تاہم فیصلہ کن لمحات میں ملائیشیا نے برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں اس سے قبل تھائی لینڈ کو 9-0، ازبکستان کو 5-1 جبکہ چین کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button