اسحاق ڈارکا عالمی ادارہ صحت کے عالمی وباء سے متعلق معاہدے کی منظوری کا خیرمقدم

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ادارہ صحت کےعالمی وباءسےمتعلق معاہدےکی منظوری کاخیرمقدم کیا ہے ۔
نیویارک میں اعلیٰ سطح کےاجلاس سےخطاب میں اسحاق ڈار نےکوویڈ 19وبا کے حوالے سے مکمل حکومتی اورسماجی نقطہ نظر اجاگرکیا ۔ جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤنز،ٹیسٹنگ،سماجی تحفظ اور کثیرالشعبہ جاتی حکمتِ عملی شامل تھی ۔ اسحاق ڈارنےترقی پذیرممالک میں مالی معاونت اور مستقل پیداواری صلاحیتیں بڑھانےپرزوردیا ۔ نائب وزیراعظم نے ویکسین تک منصفانہ رسائی اورکثیرالجہتی ردِ عمل کی اہمیت پرزوردیا ۔



