مکہ دفاعی معاہدہ، ترک چیف آف جنرل اسٹاف سعودی عرب روانہ ہوں گے

انقرہ (جانو ڈاٹ پی کے) ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو مکہ دفاعی اتحاد کے سربراہانِ افواج کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترک وزارتِ دفاع کے مطابق جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو سعودی عرب میں مکہ دفاعی اتحاد کے چیفس آف اسٹاف اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترک وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے، تاہم اجلاس کے ایجنڈے، شرکاء یا دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔یہ اجلاس مکہ دفاعی اتحاد کے تحت رکن ممالک کے عسکری تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر اعلیٰ سطحی رابطے کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔



