بدین میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کا سخت حکم

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)ایس ایس پی بدین میں قمر رضا جسکانی کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس بدین میں امن و امان اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سب ڈویژن ٹنڈوباگو اور سب ڈویژن شہید فاضل راہو کے تمام تھانہ جات کی مجموعی پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے سال 2026ء کے دوران درج ہونے والے قتل کے مقدمات، پراپرٹی کرائم، منشیات فروشی، روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت دیگر جرائم کے خلاف پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاایس ایس پی بدین نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کو مؤثر بنایا جائے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ایس ایس پی بدین نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات خصوصاً آئس، چرس گٹکا، سفینہ اور دیگر منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں انہونے افسران کو مزید ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی، چوری موٹر سائیکل و دیگر پراپرٹی کرائمز کے مقدمات کی تفتیش کو میرٹ اور جدید تفتیشی طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے اور زیرِ تفتیش مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے ایس ایس پی بدین نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، مقدمات کی تفتیش میں تاخیر یا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کریں اجلاس میں ڈی ایس پی ٹنڈوباگو محمود بھوت ڈی ایس پی شہید فاضل راہو عبدالرحیم خاصخیلی، سب ڈویژن ٹنڈوباگو اور سب ڈویژن شہید فاضل راہو کے تمام ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹر لکھو مل، ریڈر ٹو ایس ایس پی بدین نے شرکت کی



