اقوام متحدہ میں بھی بالن شاہ کا چشمہ نہ اترا، منفرد انداز نے سب کی توجہ کھینچ لی

کھٹمنڈو (جانو ڈاٹ پی کے) نیپال کے وزیراعظم بالن شاہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب کے دوران بھی مخصوص سیاہ چشمے میں نظر آئے، جس نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ان کے منفرد انداز کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔
36 سالہ بالن شاہ نے اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی اور ہمالیائی ماحولیاتی نظام کو درپیش خطرات پر گفتگو کی تو وہ روایتی سیاہ نیپالی ٹوپی، سیاہ بلیزر اور اپنے مخصوص سیاہ چشمے میں دکھائی دیے۔نیپالی میڈیا کے مطابق بالن شاہ پارلیمنٹ کے اجلاسوں، عوامی تقریبات، فوجی پریڈز اور غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقاتوں اور تصاویر کے دوران بھی عموماً چشمہ پہنے رکھتے ہیں۔تاہم کابینہ کے اجلاسوں، نجی ملاقاتوں اور بعض مشترکہ اجلاسوں میں وہ سیاہ چشمہ اتار دیتے ہیں۔ ان کا یہ انداز انتخابی مہم سے لے کر سیاسی کامیابی اور وزارتِ عظمیٰ تک ان کی عوامی شناخت کا حصہ بن چکا ہے۔بالن شاہ ریپر بھی ہیں اور 2022 میں کھٹمنڈو کے میئر منتخب ہوکر سیاسی منظرنامے میں نمایاں ہوئے تھے۔ ان کے سیاہ لباس اور چشمے کا انداز اتنا مشہور ہوا کہ نیپال میں ان کے انداز سے مشابہ چشمے بھی ’’بالن شاہ گلاسز‘‘ کے نام سے فروخت ہونے لگے۔رپورٹ کے مطابق بالن شاہ بعض مواقع پر چشمہ اتارتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں۔ جولائی میں جنوبی نیپال میں ہندو مسلم کشیدگی کے بعد عوام سے خطاب اور اگست میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران وہ بغیر چشمے کے دکھائی دیے،



