اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس266پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اتار چڑھاؤ کے باوجود کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 266 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 765 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی سرگرمی کے باعث انڈیکس مثبت زون میں برقرار رہا۔آج اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 12 ارب 4 کروڑ 45 لاکھ 53 ہزار 12 روپے مالیت کے 21 کروڑ 24 لاکھ 59 ہزار 915 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button