سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی۔جاری کردہ سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت، راہداریوں، انتظار گاہوں اور دیگر مقامات پر ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم صحافیوں کے لیے مختص جگہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے موبائل فونز اور ریکارڈنگ کے آلات بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔



