فیلڈ مارشل عاصم منیرسے سپیکر مالدیپ کی ملاقات،باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button