بدین میں افسوسناک واقعہ، بیٹوں کے مبینہ تشدد سے والد دم توڑ گئے

بدین (جانو ڈاٹ پی کے) گولاڑچی کے قریب ترائی شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر زمین فروخت نہ کرنے کے معاملے پر تین بیٹوں کے تشدد سے 65 سالہ والد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترائی کے رہائشی صدیق میمن کو ان کے بیٹوں جاوید میمن، نوید میمن اور وحید میمن نے مبینہ طور پر زمین فروخت نہ کرنے کے معاملے پر شہر کے وسط میں لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے زخمی صدیق میمن کو فوری طور پر تعلقہ سول اسپتال گولاڑچی منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button