پشاور میں لانگ مارچ کیلئے جانے والی غلیلوں کی کھیپ پکڑی گئی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پشاور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے مبینہ طور پر لے جائی جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی تحویل میں لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو پشاور میں لانگ مارچ کے لیے جانے والی غلیلوں کی کھیپ ایک گاڑی کے ذریعے منتقل کی جا رہی تھی، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے روک کر قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران احتجاجی سامان نذرِ آتش کردیا گیا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں اور غلیلوں کی کھیپ پشاور منتقل کیے جانے کے مقصد اور دیگر تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



