دوحہ میں امریکی فوجی افسر غیر جنگی واقعے میں ہلاک، پینٹاگون کی تصدیق

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک حاضر سروس فوجی افسر کی غیر جنگی واقعے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

پینٹاگون کے مطابق ورجینیا کے شہر نورفولک سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ کیپٹن بیانکا سی ولکرسن پانچ روز قبل ہلاک ہوئی تھیں۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی ہلاکت کا سبب بننے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق کیپٹن ولکرسن کو ہلاکت کے بعد میجر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ وہ جنوبی کیرولائنا میں واقع شا ایئر فورس بیس پر امریکی سینٹرل کمانڈ اور تھرڈ آرمی کے ہیڈکوارٹرز میں تعینات تھیں۔

پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد 19 ہوگئی ہے، جن میں جنگی اور غیر جنگی واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران زخمی امریکی فوجیوں کی تعداد بھی 800 سے تجاوز کر چکی ہے۔ چند روز قبل واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کی اصل ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کم از کم چار زیادہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button