ڈیوڈ وارنرکی جعلی اے آئی ویڈیو، تامل گانے پر ڈانس دیکھ کر کرکٹر خود بھی ہنس پڑے

سڈنی (تازہ ترین) آسٹریلیا کے جارح مزاج سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر اپنے مداحوں کے لیے تفریح کا سامان لے کر سامنے آئے ہیں! سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ڈیوڈ وارنر کو تامل سپر ہٹ فلم جیلر 2 کے گانے پر زبردست ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی کرکٹر نے نہ صرف اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا بلکہ انسٹاگرام پر مداحوں سے مزاحیہ انداز میں سوالات بھی داغ دیے۔ وارنر نے ہنستے ہوئے لکھا: "مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ کونسا گانا ہے اور میں کونسا ڈانس کر رہا ہوں!” اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپنی ڈانس کی تکنیک کو 10 میں سے نمبر دینے کا کہا۔ ڈیوڈ وارنر نے ویڈیو بنانے والے شخص کی تلاش شروع کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حیرت انگیز ویڈیو بنانے والا میرے فالوورز میں شامل ہے تو کمنٹ کر کے لازمی سامنے آئے!



