توشہ خانہ کے پرانے رولز منسوخ، نئے سخت قواعد نافذ: تحفہ ظاہر نہ کرنے پر عدالتی کارروائی کا حکم!

اسلام آباد (جانوڈاٹ  پی کے)کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے تمام پرانے قواعد و ضوابط کو منسوخ کرتے ہوئے نئے اور سخت ترین رولز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے ایکٹ کے تحت اب تمام موجودہ اور مستقبل کے تحائف کو عام نیلامی (اوپن آکشن) کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
نئے قواعد کے مطابق بیرون ملک دوروں سے حاصل ہونے والے تحائف واپسی کے بعد 30 دن کے اندر توشہ خانہ میں جمع کروانا لازمی ہوں گے، جبکہ الگ سے بھیجے گئے تحائف کے لیے 60 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تحفہ چھپانے یا مقررہ مدت میں جمع نہ کرانے والوں کو معافی نہیں ملے گی؛ ایسے تمام سرکاری عہدیداروں کے خلاف ‘توشہ خانہ ایکٹ’ کے تحت مجاز عدالت میں باقاعدہ تعزیری و قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحائف کی اصل قیمت کا اندازہ ایف بی آر (FBR) اور پرائیویٹ ماہرین کے ذریعے لگایا جائے گا اور حکام کو سرکاری نوعیت کے تحائف قبول کرنے سے پرہیز کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button