غزہ جنگ پر ممدانی اور نیتن یاہو میں لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

نیویارک(ویب ڈیسک) غزہ جنگ کے معاملے پر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان لفظی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ظہران ممدانی نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان پر فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی ذمہ داری عائد کی۔ ان کا یہ بیان نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیا۔
ظہران ممدانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر پر حماس کی حمایت اور شہر میں یہودیوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں سے متعلق اپنا مؤقف اور اپنی جانب سے بیان کردہ حقائق پیش کریں گے، جبکہ ظہران ممدانی کے بارے میں بھی اپنا موقف واضح کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے نیویارک کے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حماس کی حمایت اور نیویارک میں یہودیوں کے خلاف ہونے والے ہنگاموں پر انہیں شرمندہ ہونا چاہیے۔



