پشاور میں لرزہ خیز واقعہ، قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور ان کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو مبینہ طور پر قبر کھودتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کے بعد مقامی افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم افغان شہری ہے اور حافظ قرآن ہونے کے ساتھ بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کرچکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی مبینہ طور پر چار قبروں سے بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال چکا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے تاکہ واقعے کے تمام حقائق سامنے آسکیں۔



