کامونکی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ماں بیٹا جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کامونکی (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے شہر کامونکی میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ 23 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹا شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ان کی 23 سالہ بیٹی عائشہ شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی عائشہ کی حالت تشویشناک ہے، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد دوسرے موٹر سائیکل پر سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button