تحریک انصاف کو اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولنے دیں گے، عابد شیر علی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولنے دیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا کہ سیاسی لوگوں کا غیر سیاسی لوگوں سے بات چیت کرنا کوئی قابل اعتراض بات نہیں، جبکہ ملک کے مضبوط ادارے مضبوط پاکستان کی علامت ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور ملک میں جاری سیاسی معاملات کے حوالے سے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔



