حوثی حملوں کا خطرہ، برطانیہ کا سعودی عرب کو دفاعی فضائی مدد دینے کا فیصلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کو محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فوجی معاونت کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت برطانیہ قبرص میں موجود اڈے سے ایک طیارہ فراہم کرے گا۔

برطانوی حکام کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو حوثی ملیشیا کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کارروائی کے لیے فضائی ایندھن فراہم کرے گا۔ یہ دفاعی تعاون ابتدائی طور پر چند ہفتوں تک جاری رہے گا۔

حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں توانائی کے مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری راستے عالمی تجارت اور معیشت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button