ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کے لیے 5 ارب ڈالر کا امریکی فنڈ تجویز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت نے ایران کے ساتھ جاری جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 5 ارب ڈالر کے نئے فنڈ کی تجویز پیش کردی۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق مجوزہ منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے ساتھ زیرِ بحث ہے۔
رپورٹ کے مطابق فنڈ کا مقصد جنگ کے دوران تباہ ہونے والی تیل و گیس کی پائپ لائنوں اور ریفائنریوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
امریکی اور مشرق وسطیٰ کے حکام کے مطابق سات ماہ سے جاری تنازع نے عالمی توانائی کی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بھاری اخراجات متوقع ہیں۔



