ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے نئے ریٹس سامنے آگئے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 23 پیسے سستی ہوکر 279 روپے 7 پیسے کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے 22 پیسے پر بند ہوئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک دونوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔



