کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکا، شہداء کی تعداد 25 ہوگئی

کوہاٹ(جانوڈاٹ پی کے) پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے مزید دو زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر رب نواز بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک ریڑھی بان لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر کو کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا، جس میں ابتدائی طور پر 15 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button