عمران خان کی بہن علیمہ خان 3 ایم پی او کے تحت لاہور سے گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو لٹن روڈ تھانے کی پولیس نے اس گرفتار کیا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، ان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، ان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے ڈی سی کو درخواست کی اور انہوں نے 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا۔

ادھر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے، علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت تمام اقدامات فی الفور بند کرے، علیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال دی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button