کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی، ایف 16 نے طیارہ واپس موڑ دیا

کیمپ ڈیوڈ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میری لینڈ میں واقع رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کے قریب ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ایوی ایشن کی ایک پرواز نے کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر امریکی فضائیہ کے ایف 16 لڑاکا طیارے نے کارروائی کرتے ہوئے پرواز کو واپس موڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو کیمپ ڈیوڈ پہنچے تھے۔ ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ایسا ہی ایک واقعہ رواں سال جون میں بھی پیش آیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button