حوثی حملوں کے باعث سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ(ویب ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے جاری حملوں کے باعث سعودی عرب کو کچھ عسکری ضروریات پیش آسکتی ہیں، جن کا پاکستان کے ساتھ مکہ معاہدے کے تحت جائزہ لیا جائے گا۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے حقان فیدان نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے جاری ہیں، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین تک تجاویز پہنچا دی گئی ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ مشرق وسطیٰ کا بحران اب معاشی طور پر بھی ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔

حقان فیدان نے مزید کہا کہ ترکی نے یوکرین اور روس کو بھی بحیرہ اسود میں جاری لڑائی ختم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button