پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ مؤخر کردیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کے نفاذ سے متعلق سابقہ نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے پروگرام کا حتمی فریم ورک طے کرنے کا عمل مؤخر کردیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق کونسل نے 8 جولائی کو پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق فیصلہ کیا تھا، تاہم اب پروگرام کے تعلیمی ڈھانچے اور نصاب کا جامع جائزہ شروع کردیا گیا ہے۔

کونسل کے مطابق بی ڈی ایس پروگرام کے ہاؤس جاب اور انٹرن شپ کے موجودہ فریم ورک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پانچ سالہ پروگرام کے حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ بی ڈی ایس پروگرام کے نئے فریم ورک سے متعلق تفصیلات جامع جائزہ مکمل ہونے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے اپنی تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل جامعات کو بھی باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button