بدین:میرمرتضیٰ بھٹو کی 72ویں سالگرہ،گاکھڑا ہاؤس میں پروقار تقریب

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)گاکھڑا ہاؤس میں قائدِ انقلاب شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی سیاسی جدوجہد، عوام سے وابستگی اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے ذوالفقار علی بھٹو رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو نے اپنی سیاسی زندگی میں عوام سے قریبی تعلق قائم رکھا اور غریب، محنت کش اور محروم طبقات کے مسائل کو اپنی جدوجہد کا اہم حصہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور عوامی حقوق کے حوالے سے ان کے مؤقف کو کارکنان اور عقیدت مند آج بھی یاد کرتے ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 72ویں سالگرہ منانے کا مقصد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی سیاسی و عوامی جدوجہد کو یاد کرنے کے ساتھ نئی نسل کو ان کی زندگی اور کردار سے آگاہ کرنا بھی ہے۔ تقریب میں شرکاء نے ان کی تصویر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور عقیدت کا اظہار کیا، جبکہ رہنماؤں اور کارکنان نے انہیں ’’سرخ سلام‘‘ پیش کیا تقریب میں شجاعت خواجہ شاہنواز گاکھڑو، ایاز ملاح سرفراز انصاری، بابو انڑ، شبیر خاصخیلی، کاشف انصاری، مامون انصاری، بابو ترک، اختر فاروقی، استاد اللہ بخش خاصخیلی، حسن بھرگڑی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ آخر میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی

مزید خبریں

Back to top button