مکہ مکرمہ میں کرن خان کا نکاح، اشتیاق بیگ کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے معروف شخصیت اشتیاق بیگ سے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، دونوں نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی زندگی کی اس خوشی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

 

کرن خان نے نکاح اور عمرہ کو اپنی زندگی کی دو بڑی نعمتیں قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ عمرہ اور نکاح کا ایک ساتھ ہونا ان کے لیے دو بڑی برکتیں ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں نئی زندگی کا آغاز ان کے لیے باعثِ سعادت ہے۔

اداکارہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے، نکاح میں برکت عطا کرے اور دونوں کو ایک دوسرے کے لیے سکون، محبت اور بھلائی کا ذریعہ بنائے۔

کرن خان اور اشتیاق بیگ نے مکہ مکرمہ میں حاضری اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور پیغامات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button