ایران کے شہر سیرک میں کئی دھماکے، وجہ معلوم نہ ہوسکی

تہران (جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایران کے جنوبی شہر سیرک میں ایک بار پھر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سیرک میں ہونے والے دھماکوں کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ بتایا گیا ہے کہ سیرک کے علاقے میں گزشتہ کئی روز سے امریکا کی جانب سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق سیرک میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں آبنائے ہرمز میں جاری آپریشنل اور نگرانی کی سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔
حکام کی جانب سے دھماکوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔



