سعودی عرب کے یمن کے تعز اور صعدہ میں فضائی حملے، حوثیوں کا دعویٰ

صنعا (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں تعز اور صعدہ کے علاقے شامل ہیں۔

المسیرہ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے تعز میں ان علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں یمنی حکومتی فورسز کے خلاف اہم فوجی پیشرفت کا دعویٰ کیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق حوثی ٹی وی چینل نے بتایا کہ سعودی فضائی کارروائیوں میں شمالی یمن کے حوثیوں کے اہم گڑھ صعدہ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسی صوبے کے سرحدی علاقے منبہ میں توپ خانے سے فائرنگ کی گئی۔

دوسری جانب حوثی ترجمان نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ گروپ نے جنوبی سعودی عرب میں ایک فوجی اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں

Back to top button