سویڈن کے پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد کو برتری

سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) سویڈن میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پولز میں مرکز سے بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے واضح برتری حاصل کرلی۔

سویڈش نشریاتی ادارے ایس وی ٹی کے ایگزٹ پول کے مطابق مرکز سے بائیں بازو کے اتحاد کو 51.3 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جبکہ دائیں بازو کی جماعتیں پیچھے ہیں۔ ٹی وی فور کے الگ انتخابی جائزے میں بھی بائیں بازو کے اتحاد کو برتری حاصل رہی۔

ایس وی ٹی کے مطابق انتخابی نتائج برقرار رہنے کی صورت میں بائیں بازو کے اتحاد کو پارلیمان میں 183 نشستیں مل سکتی ہیں، جبکہ حکومت بنانے کے لیے 175 نشستیں درکار ہیں۔ دائیں بازو کی جماعتوں کو 166 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایگزٹ پول کے نتائج حتمی سرکاری نتائج میں بھی برقرار رہتے ہیں تو سویڈن میں گزشتہ برسوں کے دوران دائیں جانب بڑھتے سیاسی رجحان کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

ایسی صورت میں سوشل ڈیموکریٹ رہنما ایوا میگڈالینا اینڈرسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی راہ بھی ہموار ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button