کلوئی میں لنڈ برادری کا بڑا اجلاس، تعلیم اور سماجی مسائل پر اہم فیصلے

کلوئی(جانو ڈاٹ پی کے) لنڈ ہاؤس کلوئی میں لنڈ برادری کے معززین کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کی موجودہ صورتحال، تعلیم کے فروغ، برادری کے اتحاد اور نئی نسل کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں کلوئی تعلقہ کے عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کی کمی اور دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ برادری کے مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کے لیے باہمی مشاورت، اتحاد اور منظم حکمت عملی کو فروغ دیا جائے۔
اس موقع پر شرکاء نے تعلیم کو نئی نسل کی ترقی کے لیے بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں محمد خان لنڈ، سائیں سوڀو خان، زمان لنڈ، یوسف لنڈ، الہجڑیو لنڈ، حاجی لنڈ، ڈاکٹر اظہر لنڈ، ڈاکٹر اکبر لنڈ، عبدالسلام فوجی، محمد خان لنڈ حاجی خان، نعمت اللہ جالیاڻي، نورمحمد فوجی، بصر میگھواڑ، حاکم بھیل اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ برادری کے معاملات پر مسلسل مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔



