سجاول میں افسوسناک حادثہ، نہر میں نہاتے ہوئے کراچی کا نوجوان ڈوب کر جاں بحق

سجاول(جانو ڈاٹ پی کے) درگاہ شاہ یقیق کے قریب ستا واہ نہر میں نہاتے ہوئے کراچی کا 30 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے علاقے کورنگی کا رہائشی تھا۔ محمد اکرم کراچی سے درگاہ شاہ یقیق کی سیر کے لیے سجاول آیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کے نہر میں ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر مقامی غوطہ خوروں نے تلاش شروع کی اور کافی کوشش کے بعد لاش نہر سے نکال لی۔

لاش ملنے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button