ایران جوہری ہتھیار حاصل کرلے تو مشرق وسطیٰ اور اسرائیل تباہ ہوجائیں گے، ٹرمپ


ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیے تو وہ مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کو تباہ کر دے گا۔
آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سعودی آئل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے صرف دو ہفتے کی دوری پر تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حوثی امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، جبکہ تہران سے یورپ کے بعض شہروں کو بھی خطرہ لاحق تھا۔ اگر ایران پر مزید ایک ہفتے تک حملہ نہ کیا جاتا تو ایران امریکا پر بھی حملہ کر دیتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے، ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔