ایران جنگ کے اثرات امریکا تک پہنچ گئے، ڈیزل تاریخ کی بلند ترین سطح پر

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) ایران سے جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی بحران کے اثرات امریکا تک پہنچ گئے ہیں، جہاں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی پرائس ٹریکر کمپنی کے مطابق امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی، جبکہ گزشتہ ہفتے یہی قیمت 5.85 ڈالر فی گیلن کی ریکارڈ سطح پر موجود تھی۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل 108.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، جبکہ مربن خام تیل کی قیمت 122 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ایندھن کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ اخراجات اور مہنگائی پر مزید دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button