ٹھٹھہ:مکلی کی گلیاں مسائلستان بن گئیں، کھلے مین ہولز اور بند اسٹریٹ لائٹس سے شہری پریشان

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )مکلی ہیڈ کوارٹر کی گلیوں کوچوں میں سرچ لائیٹس گٹروں کے ڈھکنوں سمیت صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے رہائشی سخت پریشان۔
ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی شہر کے سارے جس میں علاقے ہاشم آباد کالونی پوسٹ آفس مکلی، کوآپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی مکلی مکلی ڈی سی آفس سے چوک، دبئی شاپنگ مال سے این تھری پٹرول پمپ مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت تک کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں گزشتہ روز بھی چھ سالہ بچہ فھیم مچھارو کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گیا تھا جسکو مقامی لوگوں نے فوری گٹر سے نکال لیا گٹروں کے ڈھکن کھلے ہونے کی وجہ سے گٹروں کا گندا پانی علاقوں میں پھیل جاتا ہے کھلے ہوئے مین ہولز کے برابر سے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کا گزر بھی یہیں سے ہوتا ہے جبکہ کوآپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی مکلی سمیت ملحقہ شاپنگ سینٹر دبئی تک رات کی اوقات میں خریداری کرنے والے رھائشیوں کو اسٹریٹس لائٹس نہ ہونے کے باعث سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شدید گرمی کے باعث اور حیسکو انتظامیا کی ناااھلی اور مینٹیننس کے کام میں کرپشن کے باعث اکثر بجلی کی تاریں گرنے کی وجھہ سے لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ نے بھی شھریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے مکلی کے رہائشیوں نے ٹائون کمیٹی کے چیئرمین اور منتخب نمائندگان سمیت ڈی سی ٹھٹھہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کے خدارا مذکورہ مسئلوں کی نشاندھی کے بعد ان پر جلد عمل کرکے شھریوں کو مذکورہ مسائل سے نجات دلائی جائے بجلی کی شیڈول کے علاوہ کی جانے والی لوڈ شیڈنگ ختم کرائی جائے گٹروں کے ڈھکن فوری لگوائے جائیں، اسٹریٹ لائیٹس کا فوری بندوست کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔



