پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعے کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کی کمی سے 3لاکھ 91 ہزار 577 روپے کی سطح پر آگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر فی تولہ چاندی کی قیمت 253 روپے کم ہوکر 6871 روپے پر آگئی۔



