پروفیسر عارف ساقی تشدد کیس، مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی پر مبینہ تشدد اور حبسِ بے جا کے مقدمے میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی طلب کر لیا۔

پولیس کے مطابق کونین شاہ کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس میں کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور حبسِ بے جا میں رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالت نے درخواستِ ضمانت کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button