میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، این سی سی آئی اے نے کرپٹو کرنسی کا چھ ماہ کا ڈیٹا حاصل کرلیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) تاجر میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے میر رضا کی کرپٹو کرنسی سے متعلق گزشتہ چھ ماہ کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حاصل کیا گیا ڈیٹا تحقیقاتی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کو بھی فراہم کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ڈیٹا کے تجزیے اور تفصیلات سمجھنے کے لیے این سی سی آئی اے سے معاونت طلب کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق تکنیکی نوعیت کے ڈیٹا کو سادہ اور قابلِ فہم شکل میں ڈی کوڈ کیا جائے گا، جس کے بعد تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد کا دیگر معلومات سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ پولیس کے ترجمان نے میر رضا کیس کی فرانزک رپورٹ سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق فرانزک رپورٹ میں متعلقہ اسلحہ ڈیلر کی غفلت کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

سندھ پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والے پستول کی برآمدگی کے بعد اس سے ملنے والے خول کی تصدیق کا فرانزک عمل دوبارہ کیا جائے گا، جس سے کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button