بجلی کا بل دینے کیلئے بائیک فروخت کرنے والا نوجوان ای چالانوں کے بوجھ تلے دب گیا

فیصل آباد (جانو ڈاٹ پی کے) بجلی کے بھاری بل نے نوجوان کو موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور کردیا، مگر بائیک بیچنے پہنچا تو ایسی مشکل سامنے آگئی کہ نوجوان کے ہوش اڑ گئے۔ 26 ہزار روپے کا بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے موٹرسائیکل فروخت کرنے والے نوجوان کے 70 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے۔

نوجوان موٹرسائیکل فروخت کرکے بجلی کا بھاری بل ادا کرنے کی کوشش میں تھا، تاہم بائیک فروخت کرنے کے مرحلے پر معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل کے خلاف مجموعی طور پر 35 ای چالان درج ہوچکے ہیں۔

تمام ای چالان مبینہ طور پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر کیے گئے، جبکہ 35 خلاف ورزیوں کی مد میں نوجوان پر مجموعی طور پر 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سدھار بائی پاس پر نصب کیمروں کے ذریعے موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد متعلقہ ای چالان جاری کیے گئے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی 26 ہزار روپے کے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے اپنی موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور ہوا، لیکن بائیک بیچنے کے موقع پر سامنے آنے والے 70 ہزار روپے کے ای چالان نے اس کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

نوجوان نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے 70 ہزار روپے کے ای چالان معاف کیے جائیں، کیونکہ موجودہ صورتحال میں وہ بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے بھی موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور ہے۔

یوں بجلی کے بل سے پریشان نوجوان کے لیے موٹرسائیکل فروخت کرنے کی کوشش بھی نئی پریشانی بن گئی اور 26 ہزار روپے کے بل کے مقابلے میں 70 ہزار روپے کے ای چالان سامنے آنے سے معاملہ مزید سنگین ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button