شردھا کپور کی بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ تصاویر وائرل، چھٹیوں کی جھلکیاں سامنے آگئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں اور ذاتی زندگی کے خاص لمحات بہت کم شیئر کرتی ہیں، تاہم حال ہی میں اداکارہ نے بیرون ملک چھٹیوں کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں راہول مودی بھی ان کے ہمراہ نظر آئے۔
تصاویر میں شردھا کپور اور راہول مودی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے، کتابیں پڑھتے اور مختلف مقامات پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: ’’چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں۔‘‘
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول مودی کے درمیان تعلقات کی خبریں پہلی بار 2024 میں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے۔



