15 فروری احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 7 کارکنان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) 15 فروری شاہراہ دستور احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے گرفتار ساتوں کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا، جہاں جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ساتوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا، جبکہ دو بیمار ملزمان کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان نے 15 فروری کو شاہراہ دستور پر احتجاج کیا تھا، جس کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button