ہری پور: شہید آیت نور کے والدین کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا

ہری پور(جانوڈاٹ پی کے) 5 سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی جدوجہد کرنے والے والدین کی زندگی میں خوشی کی نئی کرن آئی ہے، ان کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

آیت نور کے والدین نے نومولود بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی اور اپنی مرحوم بیٹی کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے نومولود کا نام بھی ’آیت نور‘ رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں والدین کو نومولود بیٹی کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر سامنے آنے کے بعد صارفین نے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے بچی کی صحت، سلامتی اور روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ 5 سالہ آیت نور کو ہری پور سے اغوا کیا گیا تھا اور 14 روز بعد اس کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔ افسوسناک واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا، جبکہ آیت نور کے والدین اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button