یو ای پی وفد کی ایس ایس پی بدین سے ملاقات، آئل فیلڈز کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

بدین: (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) یونائیٹڈ انرجی پاکستان (یو ای پی) کے وفد نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس کے دوران ضلع بدین میں یو ای پی کی آئل فیلڈز اور تنصیبات کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی سمیت مجموعی حفاظتی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یو ای پی ضلع بدین کے سکیورٹی چیف آفیسر میجر (ر) ناصر نے ایس ایس پی بدین کو سکیورٹی انتظامات اور درپیش مختلف سکیورٹی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے یو ای پی کی آئل فیلڈز اور تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں ڈی ایس پی بدین شکیل احمد سولنگی، ڈی ایس پی ماتلی طارق لطیف خانزادہ، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر محمد خان سومرو، رضوان احمد قائم خانی اور یو ای پی کے شکیل احمد بھی موجود تھے۔



