اسلام کوٹ میں 22 سالہ خاتون کا مبینہ قتل، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) اسلام کوٹ میں 22 سالہ خاتون بھاگونتی بنت کیول میگھواڑ کے مبینہ قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق گاؤں چھبڑیال کی رہائشی بھاگونتی کے والد کیول ولد موتی میگھواڑ نے تھانے میں درخواست دی، جس میں اپنی بیٹی کے مبینہ قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

واقعے کے مقدمے میں نندلال ولد لدھو، گڈی زوجہ روشن اور انیلا زوجہ گھنشام، تینوں میگھواڑ، ساکنان نجار میگھواڑ محلہ اسلام کوٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button