نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ قبل نجی دورے پر سنگاپور روانہ ہوئے تھے، جہاں قیام کے بعد وہ لاہور واپس پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button