یوکرین اور امریکا کیساتھ مذاکرات بحالی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،روس

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم، مذاکرات کے وقت اور مقام کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر یوکرین جنگ کے خاتمے کی مذاکرات بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی وفد کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی وفد کے دورہ روس کے بعد صدر ولادیمر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کی کال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا جس میں امریکی نمائندوں کے دورے پر بات ہو سکتی ہے۔
ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ روس کوتاحال گزشتہ روز کیف میں امریکی نمائندوں اور یوکرینی حکام کے درمیان ہونے والے رابطوں کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔



