نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ ریفرنڈم کے ذریعے کیا جائے: کیپٹن صفدر

چنیوٹ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم ليگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں نئے صوبوں کا فیصلہ بھی ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ صوبے بننے چاہئیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، نئے صوبوں کا مخالف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ دیرینہ مطالبہ ہے، کون سا ضلع کس صوبے کا حصہ بنے گا، اس کا فیصلہ بھی عوامی رائے سے کیا جائے، جبکہ صوبوں کی حدود کے تعین کے لیے قومی سطح پر کمیٹی یا جرگہ تشکیل دیا جائے۔

کیپٹن صفدر کے مطابق اس معاملے پر پارلیمنٹ سے پہلے قوم کی رائے معلوم اور سیاسی قیادت، علماء اور عوام کے درمیان مشاورت ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button